ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر کے خصوصی نمائندے برائے سرمایہ کاری و اقتصادی تعاون برائے غیر ملکی ممالک اور روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کے سربراہ کرل دمتریوف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔ دمتریوف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ محب وطن کنٹرول میں ہیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر روسی رہنما ولادیمیر پوتن کے ساتھ مشترکہ تصویر پوسٹ کی تھی جس پر میرے دوست کا کیپشن لکھا تھا۔