ہومانٹرنیشنلبھارت میں 100 سالہ پل ٹوٹنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد...

بھارت میں 100 سالہ پل ٹوٹنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 140 ہوگئی

بھارت میں 100 سالہ پل ٹوٹنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 140 ہوگئی

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارت کے NDTV نیوز چینل کی خبر کے مطابق، بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں ایک کیبل پل گرنے سے 140 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ٹیلی ویژن چینل نے رپورٹ کیا کہ گجرات کے ضلع موربی میں گزشتہ شام برطانوی دور کا پل گرنے سے کم از کم 141 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ تقریباً 177 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے اور ٹیمیں کئی دوسرے لوگوں کی تلاش کر رہی ہیں جو ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ریاست گجرات کے ضلع موربی میں مچھو ندی پر بنا کیبل برج اچانک ٹوٹ گیا۔ حادثے کے وقت پُل پر 500 افراد موجود تھے جو گنجائش سے بہت زیادہ تھے۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تر عورتیں اور بچے بتائے جاتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ پُل 100 سال پرانا تھا اور دو دن پہلے ہی اسے کھولا گیا تھا۔ مرمت ہونے کی وجہ سے سات مہینے تک یہ کیبل برج بند تھا۔ بھارت میں موربی ضلع کی نمائندگی کرنے والے ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے اے ایف پی نے قبل ازیں کہا تھا کہ پل پر ہونے والے سانحے میں مرنے والوں کی تعداد 120 سے زیادہ تھی۔ موربی کے علاقے میں مچھو ندی پر 150 سال پرانا کیبل پل اس وقت گر گیا جب 500 کے قریب لوگ اسے عبور کر رہے تھے۔ سیکڑوں لوگ دریا میں گرگئے، گزشتہ مقامی خبروں کے مطابق اس پل کی کئی سالوں سے مرمت کی جارہی تھی جسے چار دن قبل کھولا گیا تھا۔

انٹرنیشنل