ہومانٹرنیشنلیوکرینی دارالحکومت لاکھوں گھر بجلی اورپانی سے محروم

یوکرینی دارالحکومت لاکھوں گھر بجلی اورپانی سے محروم

یوکرینی دارالحکومت لاکھوں گھر بجلی اورپانی سے محروم

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے صدارتی دفتر کے نائب سربراہ کرل تیموشینکو نے کہا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کی اہم تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے پورے یوکرین میں بجلی کی ہنگامی بندش ہوگی. اطلاعات ہیں کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف پر آج ہونے والے روسی میزائل اور ڈرون حملے سے ساڑھے تین لاکھ گھروں کی بجلی معطل اور شہر کے 80 فیصد صارفین پانی سے محروم ہوگئے ہیں۔ یوکرینی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میزائل و ڈرون حملوں سے یوکرین کے سات حصوں کے سیکڑوں علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی ہے۔

یوکرین کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ روس کے میزائل اور ڈرون حملوں نے 10 ریجنز کو نشانہ بنایا، جس سے 18 مقامات کو نقصان پہنچا، ان میں سے زیادہ تر توانائی سے متعلق ہیں۔ دارالحکومت کیف کے میئر کا کہنا ہے کہ آج صبح کیف پر روسی حملے سے ساڑھے 3 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا ہے۔

میئر کے مطابق بجلی کی بحالی کے لئے انجینئرز کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جب کہ روسی حملے سے کیف کے 80 فیصد صارفین کو پانی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل