ہومانٹرنیشنلاپنی عوام کے لئے روسی تیل خریدتے رہیں گے، بھارت

اپنی عوام کے لئے روسی تیل خریدتے رہیں گے، بھارت

اپنی عوام کے لئے روسی تیل خریدتے رہیں گے، بھارت

دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)
ہندوستانی تیل اور گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ ماسکو کی آمدنی کو روکنے کی مغرب کی کوششوں کے باوجود ہندوستان روسی تیل کی درآمد میں کوئی “اخلاقی تنازعہ” نہیں دیکھتا ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین نے روس کی تیل اور گیس کی تجارت کو ان پابندیوں کے ذریعے محدود کرنے کی کوشش کی ہے جو فروری میں یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے نتیجے میں ماسکو پر عائد کی گئی تھیں۔ سی این این پر ایک انٹرویو کے دوران اینکر بیکی اینڈرسن نے پوری سے پوچھا کہ کیا ہندوستان کو روسی تیل کی خریداری کو جاری رکھنے میں کوئی پریشانی ہے؟ ہندوستانی وزیر نے اینڈرسن کو بتایا کہ 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال 2022 میں روس سے تیل کی درآمدات کا صرف 0.2 فیصد تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی روس سے یورپ کی خریدی ہوئی چیزوں کا صرف ایک چوتھائی خریدتے ہیں۔

پوری نے کہا کہ اس بارے میں بالکل واضح ہو جانا چاہئے کہ بھارتی حکومت کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ ہندوستان کی بڑی آبادی کو توانائی فراہم کرے چاہے اس ایندھن کو عوام کی فراہمی کا ذریعہ کچھ بھی ہو۔ اینڈرسن نے پوچھا کہ کیا نئی دہلی روس سے خریداری کو اخلاقی تنازعہ کے طور پر دیکھتی ہے جس پر پوری نے کہا بالکل بھی نہیں یہ کوئی اخلاقی تنازعہ نہیں ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر یورپی یونین ماسکو کے ساتھ تیل کی تجارت بند کرنے پر زور دے تو ہندوستان کیا کرے گا، انہوں نے کہا میں فرضی سوالات پر توجہ نہیں دیتا۔ اگر یورپی یونین روسی تیل کے متبادل میں کچھ لے کر آنا چاہتی ہے تو وہ ہم سے بات کریں گے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل