ہومپاکستانجرمن وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

جرمن وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

جرمن وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر جرمنی کی وزیرخارجہ انالینا بیئربوک پاکستان کے دورے پر پہنچ چکی ہیں. وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دفتر خارجہ آمد پر جرمنی کی وزیرخارجہ انالینا بیئربوک کو خوش آمدید کہا
اس موقع پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بھی جرمنی کی وزیرخارجہ انالینا بیئربوک سے ملاقات کی. دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور جرمنی کی وزیرخارجہ انالینا بیئربوک نے وزارت خارجہ کے باغیچے میں پودا بھی لگایا. جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انالینا بیئربوک پاکستان میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ دیگر حکومتی نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گی۔ بیئربوک کا تعلق جرمنی کی ماحول دوست گرین پارٹی سے ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ وفود کی سطح پر دو طرفہ امور پر بات چیت کریں گے اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جرمنی دو طرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں پاکستان کا قابل قدر شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، خوشگوار تعلقات قائم ہیں جو باہمی احترام اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔

انٹرنیشنل