ہومانٹرنیشنلحوثیوں کا حملہ سعودی تیل تنصیبات تباہ، امریکا نے ایران پر الزام...

حوثیوں کا حملہ سعودی تیل تنصیبات تباہ، امریکا نے ایران پر الزام عائد کردیا

حوثیوں کا حملہ سعودی تیل تنصیبات تباہ، امریکا نے ایران پر الزام عائد کردیا

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)
حوثیوں کے حملے سے سعودی تیل تنصیبات تباہ ہو گئی ہیں جبکہ امریکا نے ایران کا نام لے لیا ہے اور کہا کہ اس حملے کے پیچھے ایران ہے. امریکا نے حوثی باغیوں کے سعودی عرب کی تیل کی تنصیب سمیت دیگر مقامات پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایران پر حوثیوں کی سہولت کاری کا الزام عائد کیا ہے۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی مشیر برائے سیکیورٹی جیک سلیوان نے کہا کہ ’سعودی عرب کے تیل کی تنصیب سمیت شہری علاقوں پر حوثیوں کے حملے دہشت گردانہ عمل ہے جس کا مقصد یمنی شہریوں کی مشکلات بڑھانا ہے‘۔

انہوں نے ایران پر الزام لگایا کہ وہ ہتھیاروں کی فراہمی کے ذریعے گروپ کی کارروائیوں میں سہولت کاری کر رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ’آج کے حملے 19 اور 20 مارچ کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور توانائی کے انفرااسٹرکچر پر کیے گئے حملوں کی طرح ہیں، ایران نے واضح طور پر یمن میں ہتھیاروں کی درآمد پر پابندی کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے‘۔ حوثی باغیوں کی جانب سے یہ حملے اس وقت سامنے آئے ہیں جب اقوام متحدہ، مسلمانوں کے مبارک مہینے رمضان المبارک کی آمد سے قبل عارضی جنگ بندی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی اتحادی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، ریاض کے مضبوط دفاع کے لیے اس سے تعاون کے ساتھ یمن میں تنازع کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جب فریقین کو ماہِ رمضان سے قبل جنگ بندی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے یمنی شہریوں کو زندگی بچانے کی سہولت فراہم کرنی چاہیے، حوثی مسلسل جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے شہری آبادی میں لاپرواہی سے دہشت گردانہ حملے کر رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل