ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مغربی ممالک پر الزام لگایا ہے کہ وہ دوسرے ممالک پر دباؤ ڈال کر انہیں روسی تیل خریدنے سے روک رہے ہیں۔ لاوروف نے ان طریقوں کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوآبادیاتی اور نو نوآبادیاتی استحصالی طریقے ہیں۔ انہوں نے RT India کو دیے گئے انٹرویو میں یہ بات کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مغرب کا مقصد یہ ہے کہ ممالک سستا روسی تیل خریدنے کی بجائے مہنگا امریکی تیل اور مائع قدرتی گیس خریدیں تاکہ عالمی توانائی پر کنٹرول حاصل کر کے دنیا پر حکمرانی کی جا سکے۔ تاہم لاوروف نے کہا کہ ہر ملک اس دباؤ کے سامنے نہیں جھک رہا۔ انہوں نے بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ضروریات کے مطابق جتنا اور جس ملک سے چاہے توانائی خریدنے کا مکمل حق رکھتا ہے۔