ہومپاکستانبیلاروس میں متعین پاکستانی سفیر کی بیلاروس کے صدر سے ملاقات

بیلاروس میں متعین پاکستانی سفیر کی بیلاروس کے صدر سے ملاقات

بیلاروس میں متعین پاکستانی سفیر کی بیلاروس کے صدر سے ملاقات

مینسک (صداۓ روس)
بیلاروس میں پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان نے صدارتی محل میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بیلاروس کے وزیر خارجہ ولادیمیر میکی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ سطح اور مستقبل میں تعاون کے امکانات بالخصوص اقتصادی شعبوں کا جائزہ لیا۔ بیلا روسی صدر نے شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا. پاکستان میں ٹریکٹروں کی تیاری کے لیے جوائنٹ وینچر کے قیام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تعاون کے اقتصادی مواد کو وسیع کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔ بیلاروس کے صدر نے یوکرین کے تنازع پر بیلاروسی نقطہ نظر سے اگاہ کیا، اور بتایا کہ روس بیلاروس کا ایک قابل اعتماد شراکت دار اور اتحادی ملک ہے. بیلڑوسی صدر نے یوکرین تنازعہ کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔

بیلاروس کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے 2021 کے دوطرفہ تجارتی اعدادوشمار پر روشنی ڈالی، جو کہ 92.6 ملین امریکی ڈالر ہیں اور 2020 کے مقابلے میں 77 فیصد زیادہ ہو گئے ہیں. پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان نے عالمی اور علاقائی چیلنجوں کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان کی 220 ملین سے زائد صارفین کی ایک بڑی منڈی اور اس کے جیو سٹریٹجک محل وقوع کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، سفیر نے بیلاروسی صنعت بالخصوص زرعی مشینری اور دودھ کی پروسیسنگ کے شعبوں کو سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت دی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل