نیپال کے تباہ کن سیلاب میں محفوظ رہنے والا معجزاتی گھر وائرل

Flood Flood

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

نیپال میں مون سون کی مسلسل اور شدید بارشوں کے باعث آنے والے تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، جس میں کئی آبادیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں، سڑکیں اور پل بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے۔ اس تباہی کے دوران ایک گھر نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی، جو اپنے اردگرد موجود تباہ شدہ مکانات کے درمیان مکمل طور پر محفوظ رہا۔ دیکھنے والوں نے اسے معجزاتی گھر کا نام دے دیا، کیونکہ اس کے اردگرد کے بیشتر مکانات منہدم یا مٹی کے تودوں میں بہہ جانے کے باوجود اس گھر کو حیرت انگیز طور پر معمولی نقصان پہنچا۔ فضائی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کے چاروں جانب سیلابی ملبہ اور کیچڑ جمع ہے، تاہم عمارت کا بنیادی ڈھانچہ قائم ہے۔مقامی رپورٹس کے مطابق گھر کی مضبوط بنیاد، کنکریٹ سے تعمیر اور نسبتاً بلند مقام پر تعمیر کیے جانے نے اسے تیز رفتار سیلابی ریلے کا مقابلہ کرنے میں مدد دی۔ محفوظ رہ جانے والے اس گھر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔