ہومانٹرنیشنلمتحدہ عرب امارات میں نجی ڈرونز کی پرواز پر ایک ماہ کی...

متحدہ عرب امارات میں نجی ڈرونز کی پرواز پر ایک ماہ کی پابندی

متحدہ عرب امارات میں نجی ڈرونز کی پرواز پر ایک ماہ کی پابندی
دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک)
متحدہ عرب امارات میں نجی ڈرونز کی پرواز پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے. متحدہ عرب امارات نے یمنی فورسز اور قبائل کی طرف سے ڈرونز حملوں کے بعد پرائیویٹ ڈرونز اور چھوٹے اسپورٹس طیاروں کی پرواز پر ایک ماہ کی پابندی لگادی ہے۔
اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے یمنی فورسز اور قبائل کی طرف سے ڈرونز حملوں کے بعد پرائیویٹ ڈرونز اور چھوٹے اسپورٹس طیاروں کی پرواز پر ایک ماہ کی پابندی لگادی ہے۔ اماراتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق تفریحی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے نجی ڈرونز اور چھوٹے طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ پرائیویٹ ڈرونز اور چھوٹے طیاروں پر پابندی کا نفاذ ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

واضح رہے کہ یمن پر امارات کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں یمنی فوج نے امارات کے شہر ابوظبی میں گزشتہ پیر کو 20 ڈرونز اور 10 میزائلوں کے ذریعہ حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں امارات کے تیل کی ترسیل معطل ہوگئی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل