ہومتازہ ترینروسی حملے میں یوکرین میں ہمارے شہری محفوظ نہیں رہ سکتے، امریکا

روسی حملے میں یوکرین میں ہمارے شہری محفوظ نہیں رہ سکتے، امریکا

روسی حملے میں یوکرین میں ہمارے شہری محفوظ نہیں رہ سکتے، امریکا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا نے کہا ہے کہ روسی حملے میں یوکرین میں ہمارے شہری محفوظ نہیں رہ سکتے. امریکی صدر جوبائیڈن نے روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے شدت اختیار کرنے پر امریکیوں کو فوری یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی صدرکا کہنا تھا کہ اگر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو وہ امریکیوں کو باہر نکالنے کے لیے ریسکیو دستے نہیں بھیجیں گے لہٰذا یوکرین میں موجود امریکی فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔

امریکی صدر نے خطے میں تیزی سے ہونے والی سرگرمیوں سے بھی خبردار کیا۔ جوبائیڈن نے کہا کہ ہم دنیا کی بڑی افواج میں سے ایک سے نمٹ رہے ہیں، یہ بہت مشکل صورتحال ہے اور چیزیں بہت تیزی سے ہورہی ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ روس میں سرحد پر مزید ایک لاکھ سے زائد فوجی تعینات کیے ہیں لیکن اس کے باوجود اس نے یوکرین پر کسی بھی ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی سے انکار کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل