یوم روس کے موقع پر صدر پوتن نے ممتاز شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا

Putin Putin

ماسکو (صدائے روس)

روس ڈے کے موقع پر کریملن میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران روسی صدر Vladimir Putin نے ملک کی نمایاں علمی، سائنسی، ادبی، انسانی حقوق اور سماجی شخصیات کو ریاستی اعزازات اور انعامات سے نوازا۔ یہ سالانہ تقریب روس کی ترقی اور قومی خدمات میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افراد کے اعتراف کے طور پر منعقد کی جاتی ہے۔ انسانی حقوق کے شعبے میں سال 2025 کا ریاستی انعام سابق روسی محتسب برائے انسانی حقوق Tatyana Moskalkova کو دیا گیا۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں اعزاز Vladimir Krylov، Dmitry Usachev اور Nikolay Konovalov کو مرکزی اعصابی نظام کی بیماریوں کے علاج کے لیے جدید جراحی طریقۂ کار کی تیاری اور عملی نفاذ پر دیا گیا۔ تیل اور گیس کے شعبے میں روسی ساختہ ہائیڈرولک فریکچرنگ کمپلیکس کی تیاری پر Oleg Zhdaneyev، Igor Kovshov اور Elena Korma-Vavilova کو بھی ریاستی انعام سے نوازا گیا۔ صدر پوتن نے ’’ہیرو آف لیبر‘‘ کے طلائی ستارے متعدد ممتاز کارکنان اور صنعت کاروں کو عطا کیے، جن میں کریمیا کے صنعتی ادارے کے سربراہ Alexander Batalin، سائنس دان Leonid Bobe، کان کنی کے شعبے سے وابستہ Vladimir Danilov، زرعی صنعت کے سربراہ Alexander Kolesnichenko، تعمیراتی شعبے کے ماہر Nikolay Russu، انجینئر Anatoly Sviridov، دفاعی صنعت کے ماہر Pyotr Serdyukov اور معروف روسی اداکارہ Marina Neyolova شامل ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ، عرب دنیا اور مشرقی علوم میں غیر معمولی خدمات پر روسی ماہرِ تاریخ اور ماہرِ افریقہ Alexey Vasiliev کو ریاستی انعام دیا گیا، جبکہ فلاحی خدمات کے اعتراف میں Alexey Zarov کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ادب و فنون کے شعبے میں ریاستی انعام معروف فلم ساز Andrey Konchalovsky کو دیا گیا۔ اس کے علاوہ تاریخی فلمی منصوبوں کی تیاری میں نمایاں کردار ادا کرنے والی Maria Ushakova اور Yekaterina Zhukova بھی انعام یافتگان میں شامل رہیں۔ تقریب کے دوران روسی صدر نے ان تمام شخصیات کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی، سائنسی پیش رفت، ثقافتی ورثے کے فروغ اور انسانی خدمت میں ان افراد کا کردار روس کے لیے باعثِ فخر ہے۔