امریکہ سمیت دیگر ممالک کو سرمت میزائل ٹیسٹ کی اطلاع دے دی، روس

Moscow Moscow
MOSCOW, RUSSIA - JULY 6, 2020: People walk in Moscow's Red Square. Valery Sharifulin/TASS Ðîññèÿ. Ìîñêâà. Ìîñêâè÷è ãóëÿþò íà Êðàñíîé ïëîùàäè. Âàëåðèé Øàðèôóëèí/ÒÀÑÑ

ماسکو (صداۓ روس)

روس نے انٹر کانٹینینٹل بیلسٹک میزائل سرمات کے ٹیسٹ کے حوالے سے امریکہ اور دیگر ممالک کو مطلع کر دیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ٹاس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ روس نے لانچ کی اطلاع ضرور دی ہے۔ انہوں نے کہا، “یقیناً، ہم نے امریکہ اور دیگر ممالک کو مطلع کیا ہے۔” بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق انٹر کانٹینینٹل بیلسٹک میزائلوں کے لانچ کے وقت دیگر ممالک کو نیشنل سینٹر فار نیوکلیئر رسک ریڈکشن کے ذریعے اطلاع بھیجی جاتی ہے تاکہ غیر ضروری تناؤ پیدا نہ ہو۔ یہ سینٹر خودکار موڈ میں کام کرتا ہے۔
اس سے قبل اسٹریٹجک میزائل فورسز کے کمانڈر سرگئی کاراکایف نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو سرمات میزائل کے کامیاب لانچ کی رپورٹ دی تھی۔ روسی فوج کا منصوبہ ہے کہ اس سال کے آخر تک سرمات میزائلوں سے لیس پہلا رجمنٹ جنگی ڈیوٹی پر تعینات کر دیا جائے۔
صدر پوٹن نے سرمات کو دنیا کا سب سے طاقتور میزائل سسٹم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مغربی ممالک کے سب سے موثر سسٹم سے چار گنا زیادہ طاقتور ہے۔ اس کی رینج 35 ہزار کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ یہ میزائل نہ صرف بیلسٹک بلکہ سب اوربیٹل راستے سے بھی سفر کر سکتا ہے اور موجودہ اور مستقبل کے تمام میزائل دفاعی نظاموں کو عبور کر سکتا ہے۔