یوکرین میں امن کے لیے کسی بھی ملک کی مدد کا خیر مقدم کریں گے، کریملن

Kremlin Kremlin

ماسکو (صداۓ روس)

روسی صدارتی پریس سیکرٹری دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کو حل کرنے میں مدد کے لیے کسی بھی ملک کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے ازویسٹیا کو انٹرویو میں کہا کہ روس کسی بھی ایسے ملک کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے جو تنازع کو حل کرنے میں کوئی تعاون کر سکتا ہے، لیکن ابھی تک کیف حکومت کسی ثالث کے اثر کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ پیسکوف نے ترکیہ کا ذکر ایک ایسے ملک کے طور پر کیا جس نے بارہا امن عمل کو فروغ دینے میں مدد کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔