لوگانسک پیپلز ریپبلک کا پورا علاقہ آزاد ہو گیا، صدر پوتن

Putin Putin

ماسکو (صداۓ روس)

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ لوگانسک پیپلز ری پبلک کا پورا علاقہ آزاد ہو گیا ہے۔ انہوں نے مشترکہ فورسز گروپ کے ایک عارضی کمانڈ پوسٹ پر میٹنگ کے دوران کہا کہ “میں یہ نوٹ کرتا ہوں کہ متحدہ فورسز گروپ کی تشکیلات اور فوجی یونٹس کے کام روسی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے پلان کے مطابق جاری ہیں۔ لوگانسک پیپلز ری پبلک کی آزادی حال ہی میں مکمل طور پر حاصل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ڈونیتسک پیپلز ری پبلک، زاپوروژیا اور خیرسون ریجنز میں یوکرین کی مسلح افواج کی تباہی جاری ہے۔