ہومتازہ ترینروس اور سابقہ سوویت ریاستوں کے فوجی اتحاد کا اجلاس ماسکو میں...

روس اور سابقہ سوویت ریاستوں کے فوجی اتحاد کا اجلاس ماسکو میں ہوگا

روس اور سابقہ سوویت ریاستوں کے فوجی اتحاد کا اجلاس ماسکو میں ہوگا

ماسکو(صداۓ روس)
ماسکو میں مئی میں طے شدہ اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم (CSTO) کی سالگرہ کے اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ اس ملاقات کی تاریخ پہلے ہی طے کی جا چکی ہے لیکن اس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ قبل ازیں جمعہ کو قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف کی پریس سروس نے کہا کہ قازقستان کے رہنما نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں مئی کے وسط میں CSTO کے رکن ممالک کے سربراہان کی سالگرہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت پر شکریہ ادا کیا۔ جس کا انعقاد اگلے ماہ ماسکو میں ہو رہا ہے. پیسکوف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس اجلاس کے حوالے سے تاریخ مقرر کر دی گئی ہے اور اس کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو مقررہ وقت پر صحیح تاریخ سے آگاہ کریں گے۔

مجموعی سلامتی معاہدے کی تنظیم سوویت یونین کی سابقہ ریاستوں اور روس کے درمیان ایک بین الاقوامی فوجی اتحاد ہے جس کا قیام 15 مئی 1992 میں عمل میں آیا تھا. 1992 میں سوویت و دولت مشترکہ کے چھ سوویت ریاستوں آزاد ریاستوں – روس، ارمنیا، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان نے مشترکہ سلامتی معاہدہ کی بنیاد رکھی (جس کا نام تاشقند معاہدہ) رکھا گیا. بعد ازاں آذربایجان، بیلاروس اور جارجیا کے تین دیگر ممالک نے اگلے سال اس معاہدے پر دستخط کیے اور اس اتحاد میں شامل ہو گئے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل