ہومتازہ ترینروسی صدر کا دورہ ایران کیوں ضروری ہے؟

روسی صدر کا دورہ ایران کیوں ضروری ہے؟

روسی صدر کا دورہ ایران کیوں ضروری ہے؟

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادی میر پوتن اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان شام امن مذاکرات کیلئے 19 جولائی کو ایران کا دورہ کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتن سہ فریقی شام امن مذاکرات کیلئے 19 جولائی کو تہران روانہ ہوں گے، جہاں وہ اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی اور ترکیہ کے صدر اردوگان سے ملاقات کریں گے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ ایران میں ہونے والی سہ فریقی ملاقات کا مقصد مشرق وسطیٰ میں 11 سال سے جاری تنازعے کے خاتمے کا حل نکالنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دورہ تہران کے موقع پر پوتن ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے الگ ملاقات بھی کریں گے۔ خیال رہے کہ فروری میں یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے بعد سے ولادی میر پوتن کا یہ دوسرا غیر ملکی دورہ ہے، اس سے قبل جون میں پیوتن نے تاجکستان کا دورہ کیا تھا۔

روسی صدر کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ایک طرف روس یوکرین میں فوجی آپریشن میں مصروف ہے تو دوسری طرف روس شام میں قیام امن کے لئےایران اور ترکیہ کے ساتھ مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کی غرض سے مزید اقدامات کرنا چاہتا ہے. روس اپنے خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر علاقائی مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور مغربی ممالک کی خطے کے ممالک کے مفادات کو نقصان پہنچنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام کرنے کے لئے مکمل کوشش کرتا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ روسی صدر کا دورہ ایران اس اہم موقع پر انتہائی ضروری ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل