ہومانٹرنیشنلجینوا میں ہونے والی روس امریکا مذاکرات ایک بار پھر بے نتیجہ...

جینوا میں ہونے والی روس امریکا مذاکرات ایک بار پھر بے نتیجہ ختم

ماسکو(SR)

جینوا میں ہونے والے روس امریکا مذاکرات ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہو گئے. روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے سلامتی کی ضمانتوں پر روس-امریکہ کی مشاورت کے بعد کہا کہ روس اور امریکہ نیٹو کی مشرق کی جانب مزید توسیع کو روکنے کے معاملات پر کسی پیش رفت تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں. روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف اپنے وفد کے ہمراہ جنیوا میں قائم امریکی سفارتی مشن کے دفتر پہنچے ، جہاں انکی امریکی نائب وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز ہوا، نیٹو کے سربراہ نے اپنے حالیہ بیان میں روس کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرائن پر حملے کی سنگین قیمت چکانی پڑے گی۔

روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا نے یوکرین کو نیٹو کی ممبرشپ نہ دینے کی ضمانت نہیں دی ، روس کو مضبوط ضمانت چاہیے کہ یوکرین کو کبھی نیٹو کا حصہ نہیں بنایا جائے گا جبکہ روس یوکرائن پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ روس 12 اور 13 جنوری کو نیٹو اور او ایس سی ای کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد سلامتی کی ضمانتوں پر مزید اقدامات پر غور کرے گا۔

انٹرنیشنل