ہومانٹرنیشنلشمالی کوریا کی ریلوے میزائل رجمنٹ نے بھی میزائل فائرکردیا

شمالی کوریا کی ریلوے میزائل رجمنٹ نے بھی میزائل فائرکردیا

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
شمالی کوریا کی ریلوے میزائل رجمنٹ نے بھی میزائل فائرمشق کی ہے. شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اسکی ریلوے میزائل رجمنٹ نے فائرنگ مشق کی اور دو عدد حربی گائیڈِڈ میزائل بحیرہ جاپان میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہے۔

حکمران ورکرز پارٹی کے سرکاری اخبار رودونگ سِنمُن نے ہفتے کے روز خبری چھاپی ہے کہ ریلوے کا استعمال کرنے والی رجمنٹ نے ملک کے شمال مغربی حصے میں واقع شمالی پیونگان صوبے میں مشق انجام دی۔

تصاویر میں میزائلوں کو آسمان میں شعلے اگلتے دکھایا گیا ہے۔ خبر کے مطابق مشق کا مقصد مذکورہ رجمنٹ کی استعداد بہتر بنانا تھا۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ قومی دفاعی سائنس اکیڈمی کے اعلیٰ حکام نے اس ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا اور ملک بھر میں، ریلوے کا استعمال کرنے والے میزائل نظام کی تنصیب کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔

جنوبی کوریائی فوج نے بتایا تھا کہ مذکورہ پروجیکٹائل، کم فاصلے کے بیلسٹک میزائل باور کیے جاتے ہیں۔ بظاہر شمالی کوریائی اعلان میں بھی انہیں پروجیکٹائلز کا حوالہ دیا گیا ہے۔ 2022 میں یہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل لانچ کا تیسری بار اعلان ہے۔ پہلے دو مواقع پر شمالی کوریا نے ہائپر سونک میزائل داغنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل