ہومتازہ تریناجازت کی ضرورت نہیں جہاں چاہیں گے اپنی فوج تعینات کریں گے،...

اجازت کی ضرورت نہیں جہاں چاہیں گے اپنی فوج تعینات کریں گے، روس

ماسکو(SR)
روس نے امریکا اور نیٹو پر کر دیا ہے کہ ہمیں اجازت کی ضرورت نہیں جہاں چاہیں گے اپنی فوج تعینات کریں گے. اطلاعات کے مطابق امریکہ میں روسی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ ماسکو کو یہ فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے کہ وہ اپنے فوجیوں کو ملک میں کہیں بھی تعینات کرے اور فوجی مشقیں جاری رکھے ،یادرہے کہ یہ بیان امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کے اس ریمارکس کے جواب میں سامنے آیا ہے کہ روس کو یوکرین کی سرحد سے اپنی فوجیں ہٹا لینا چاہیے۔

روسی سفیر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم شرمین کی اس منطق کو نہیں سمجھتے کہ روس اپنے فوجیوں کو بیرکوں میں واپس بلا ہے یا امریکہ کو بتائے کہ مشقیں کی جا رہی ہیں اور ان کا مقصد کیا ہے جبکہ یورپ میں اس کے فوجیوں کی تعداد کتنی ہے ، یہ بتانا انھیں گوارہ نہیں ہے،بیان میں مزید کہا گیاکہ یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اپنے وطن میں فوجی مشقیں کہاں اور کب کرائیں، ہم ان پر عمل درآمد جاری رکھیں گے کیونکہ یہ روس کی سلامتی کے مفادات کو پورا کرتا ہے۔
روسی سفارت خانے نے بعض الزامات کو بھی مسترد کر دیا کہ ماسکو جنیوا مذاکرات کے بارے میں جھوٹ بول سکتا ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس طرح کا نقطہ نظر مکالمے کے کلچر میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل