ہومتازہ ترینیورپ میں امریکی فوج آنے سے ثابت ہوگیا کہ ہمارا خدشہ درست...

یورپ میں امریکی فوج آنے سے ثابت ہوگیا کہ ہمارا خدشہ درست تھا، روس

یورپ میں امریکی فوج آنے سے ثابت ہوگیا کہ ہمارا خدشہ درست تھا، روس

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایک خصوصی بیان میں CNN کے میتھیو چانس کو بتایا کہ یورپ میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی اس بات کا ثبوت ہے کہ روس کے پریشان ہونے کی وجہ درست ہے۔ پیسکوف نے کہا کہ امریکی ڈی فیکٹو یورپ میں کشیدگی کو بڑھا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تعیناتیاں اس بات کا بہترین ثبوت ہیں کہ روس کے پریشان ہونے کی واضح وجہ ہے۔

یاد رہے پینٹاگون نے مشرقی یورپ میں اضافی امریکی فوجی تعیناتی کا اعلان کیا۔ ان میں پولینڈ میں تقریباً 2,000 امریکی فوجی اور رومانیہ سمیت جنوب مشرقی نیٹو ممالک میں مزید چند ہزار فوجی شامل ہوں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل