ہومپاکستانافغانستان کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں طالبان بھی شامل ہونگے، پاکستان

افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں طالبان بھی شامل ہونگے، پاکستان

افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں طالبان بھی شامل ہونگے، پاکستان

اسلام آباد(صداۓ روس)
پاکستان نے کہا ہے کہ چین میں ہونے والے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں طالبان بھی شامل ہونگے. پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کا اگلا اجلاس چین کی میزبانی میں منعقد ہوگا جس میں طالبان بھی شریک ہونگے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کا اگلا اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوگا، جس میں طالبان موجود رہیں گے۔

انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورۂ چین کے بارے میں کہا کہ دونوں ملکوں کے سربراہان مملکت نے آپسی تعاون اور افغانستان سمیت خطے کے حالات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ نے افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کے آئندہ اجلاس کے انعقاد کے وقت کے بارے میں کہا کہ یہ اجلاس اگلے مہینے کے آخر میں منعقد ہوگا۔ طالبان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ طالبان افغانستان کے بارے میں خطے کے ملکوں کے اجلاس کی حمایت کرتے ہیں اور اسے اس ملک اور خطے کے مفاد میں سمجھتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل