ہومتازہ ترینروس اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو

روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو

روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)
روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے. اس بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان صدر ایران کے دورہ روس کے دوران ہوئے معاہدوں، ویانا مذاکرات اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں روس کے موقف کو تعمیری قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اپنے حقوق اور مفادات کے دائرے میں تمام تر قوت کے ساتھ ایک اچھی مفاہمت کے درپے ہے۔ امیر عبد اللہیان نے ویانا مذاکرات میں پابندی کے خاتمے کے معاملے کو نہایت اہم قرار دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں ایران، روس اور دیگر فریقوں کے ساتھ اپنے صلاح مشورے کا عمل جاری رکھے گا۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے بھی اس موقع پر ایران کے اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ پر وزیر خارجہ ایران کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ویانا مذاکرات کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے لازمی ہے کہ ایٹمی معاہدے کے سبھی فریق اور ان میں سرفہرست امریکہ، اپنے کئے وعدوں کی جانب پلٹ آئیں۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو ہمیشہ ایٹمی معاہدے کے حوالے سے تخریبی اقدامات کی روک تھام پر زور دیتا رہا ہے اور اس حوالے سے ایران کو لاحق تشویش قابل درک ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل