ہومانٹرنیشنلمیانمار نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی

میانمار نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی

میانمار نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی

برما (انٹرنیشنل ڈیسک)
میانمار نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی. میانمار کی وزارت خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی رپورٹ میانمار کی حکومت کو بدنام کرنے کے لیے ایک پروپیگنڈا ہے، اس لیے اسے مسترد کر دیا گیا ہے۔

میانمار کی وزارت خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔ میانمار کے سرکاری حمایت یافتہ میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی رپورٹ میانمار کی حکومت کو بدنام کرنے کے لیے ایک پروپیگنڈا ہے، اس لیے اسے مسترد کر دیا گیا ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی رپورٹ میں موجود معلومات ناقابل اعتبار ذرائع پر مبنی ہیں اور گمراہ کن بھی ہیں۔ بیان کے مطابق وزارت نے ینگون میں امریکی سفارت خانے میں انسانی حقوق کی رپورٹ پر اپنا اعتراض Myanmar Govt Objection On Human Rights Report بھی درج کرایا ہے۔ واضح رہے کہ میانمار سمیت دیگر ممالک کے حوالے سے منگل کو امریکہ نے 2021 کنٹری رپورٹی آن ہیومن رائٹس پریکٹس جاری کی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل