ہومانٹرنیشنلیوکرین میں روس نسل کشی کررہا ہے، یہ جوبائیڈن کا ذاتی بیان...

یوکرین میں روس نسل کشی کررہا ہے، یہ جوبائیڈن کا ذاتی بیان ہے، وائٹ ہاؤس

یوکرین میں روس نسل کشی کررہا ہے، یہ جوبائیڈن کا ذاتی بیان ہے، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ یوکرین میں روس نسل کشی کررہا ہے، یہ جوبائیڈن کا ذاتی بیان ہے. وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین میں روسی صدر کے اقدام کو نسل کشی سے تعبیر کرنے کے بارے میں امریکی صدر کا بیان ان کا ذاتی بیان ہے جس کا واشنگٹن کے موقف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جنیفر ساکی نے جمعرات کے روز ایک بیان میں یوکرین میں نسل کشی کے بارے میں امریکی صدر کے بیان کو ان کا ذاتی بیان قرار دیتے ہوئے اسے بے بنیاد دعوے سے تعبیر کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی اس ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کے اس نتیجے پر پہنچنے میں برسوں لگ جائیں گے کہ یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے نسل کشی سے تعبیر کیا جائے یا نہ ۔ انھوں نے کہا کہ اس قسم کے بیان سے امن مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہئے اور بحران کے حل کے بارے میں واشنگٹن کا موقف بھی اس سے متاثر نہیں ہوگا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نڈ پرائس نے بھی اس بات کا جواب دینے سے گریز کیا کہ یوکرین میں روس کے اقدام کو نسل کشی قرار دینا حکومت امریکہ کا کوئی سرکاری موقف ہے تاہم انھوں نے کہا کہ جوبائیڈن نے جن‍گ یوکرین کی ویڈیو فلمیں دیکھنے سے متاثر ہو کر نسل کشی پر مبنی بیان دیا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں یوکرین میں روس کے اقدام کو نسل کشی سے تعبیر کیا تھا جس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کریملین کے ترجمان دیمتری پاسکوف نے کہا کہ اس قسم کا بیان ناقابل قبول ہے اور صورت حال تبدیل کرنے کی ایک کوشش ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل