ہومپاکستانپاکستان میں یورپی یونین کی سفیر کا پاکستان سے انوکھے انداز میں...

پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر کا پاکستان سے انوکھے انداز میں اظہارِمحبت

یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے جشنِ آزادی کے موقع پرانوکھے انداز میں پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے جشن آزادی کی مناسبت سے پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کااظہار کیا۔

سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے 75ویں یوم آزادی پر شہنائی پر قومی ترانہ بجاکر پاکستان سے اپنی محبت کااظہار کیا، ڈاکٹر رینا نے اس موقع پر سبز اور ہرے رنگ کا لباس بھی زیب تن کر رکھا ہے۔

یورپی یونین پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی شہنائی بجانے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کو بےحد سراہا جا رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل