ہومتازہ ترینازبکستان نے شیروں اور مگرمچھوں کو پالتو رکھنے پر پابندی عائد کردی

ازبکستان نے شیروں اور مگرمچھوں کو پالتو رکھنے پر پابندی عائد کردی

ازبکستان نے شیروں اور مگرمچھوں کو پالتو رکھنے پر پابندی عائد کردی

تاشقند (صداۓ روس)
ازبک صدر شوکت مرزیوئیف کے دستخط شدہ جنگلی حیات کے تحفظ کے قوانین میں ترمیم کے تحت ازبکستان کے رہائشی ریچھوں، مگرمچھوں یا شیروں کی مخصوص نسلوں کو گھر میں نہیں رکھ سکتے۔ ان ترامیم کا مقصد ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ حیاتیاتی تنوع کو محفوظ کرنا ہے. اطلاعات کے مطابق ازبکستان کی جانب سے اٹھایا گیا یہ قدم قدرتی ماحول کو یقینی بنانے اور جنگلی جانوروں خاص طور پر ان کی نایاب نسلوں جو کے خطرے سے دوچار ہیں کی قدرتی آبادی کو محفوظ رکھنے کی بنیاد کے طور پر کام کرے گا۔

ازبک قانون سازوں نے مئی میں ان ترامیم کو تیار کروایا تھا اور سینیٹ نے گزشتہ ماہ ان کی منظوری دی تھی۔ تاشقند میں حکومت نے ابھی تک ان انواع کی مکمل فہرست کو عام نہیں کیا ہے جنہیں نئے قانون کے تحت خصوصی تحفظ دیا گیا ہے۔ ازبک میڈیا آؤٹ لیٹس نے پہلے وزارت ماحولیات کے حوالے سے کہا تھا کہ اس حکمنامے میں “پچاس” سے زیادہ جنگلی انواع کا احاطہ کیا جائے گا، جن میں شیر اور مگرمچھ کے علاوہ ریچھ، مچھلی، سانپ اور کیڑے مکوڑے بھی شامل ہیں۔

یاد رہے ازبکستان اس سے قبل بھی ماحولیاتی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے جانوروں کے ساتھ ظلم، غیر قانونی شکار، پانی کی آلودگی اور فضلہ کو غلط طریقے سے ٹھکانے لگانے کے جرمانے میں اضافہ کر چکا ہے۔

ازبکستان کا تقریباً 80 فیصد علاقہ صحرا کے زمرے میں آتا ہے۔ زمین سے گھری ہوی سابق سوویت ریاست قدیم شاہراہ ریشم کے تجارتی راستے پر واقع ہے۔ اس کی آبادی 36 ملین ہے، جو بنیادی طور پر جنوب اور جنوب مشرق کے کئی شہروں میں مرکوز ہے۔ ازبکستان کی سرحدیں قازقستان، کرغزستان، ترکمانستان، تاجکستان اور افغانستان سے ملتی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں