ہومانٹرنیشنلروسی انٹیلی جنس سروسز امریکہ کے لیے بڑا خطرہ ہیں، ایف بی...

روسی انٹیلی جنس سروسز امریکہ کے لیے بڑا خطرہ ہیں، ایف بی آئی

روسی انٹیلی جنس سروسز امریکہ کے لیے بڑا خطرہ ہیں، ایف بی آئی

واشنگٹن انٹرنیشنل ڈیسک
امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے کہا کہ روسی انٹیلی جنس سروسز امریکہ میں اپنی موجودگی برقرار رکھتی ہیں جس سے امریکہ کی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ کرسٹوفر رے نے کہا روسی روایتی کاؤنٹر انٹیلی جنس خطرہ اب مزید بڑھ رہا ہے. امریکی اخبار نے چیف کے حوالے سے کہا کہ روسی انٹیلی جنس فٹ پرنٹ مطلب روسی انٹیلی جنس افسران امریکہ میں اب بھی بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں جو کے امریکہ کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں.

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ یہ وہ چیز ہے جس کے خلاف ہم مسلسل کام کرتے رہتے ہیں اور ہر طرح سے امریکہ میں روسی خفیہ سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق امریکہ نے حالیہ برسوں میں اس حوالے سے بہت اہم پیش رفت کی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں