ہومتازہ ترینروس اگلے سال ذپوروزہے جوہری پلانٹ کو دوبارہ فعال کرے گا

روس اگلے سال ذپوروزہے جوہری پلانٹ کو دوبارہ فعال کرے گا

روس اگلے سال ذپوروزہے جوہری پلانٹ کو دوبارہ فعال کرے گا
ماسکو صداۓ روس
روس کے قومی نیوکلیئر پاور آپریٹر روسٹوم کے سی ای او الیکسی لکاچیف نے کہا کہ روس ٢٠٢٤ میں ذپوروزہے نیوکلیئر پاور پلانٹ کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے ایک موقع کی تلاش میں رہے گا. انہوں نے بتایا کہ چاہے کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو ہم جوہری تنصیب کے محفوظ آپریشن کو یقینی بناتے رہے ہیں۔ الیکسی لکاچیف نے کہا کہ میرے خیال میں اگلے سال جیسے جیسے حالات واضح ہوں گے ہم اس جوہری تنصیب کو دوبارہ شروع کرنے کا موقع تلاش کریں گے۔

لیکاچیف نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اس پلانٹ کے محفوظ استعمال کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ روسٹوم کے سی ای او نے مزید کہا کہ ہمیں روسی فوج اور وزارت دفاع روسی نیشنل گارڈ کی پوزیشن پر یقین ہے۔ اور ہمیں وہاں موجود اپنے ملازمین پر اعتماد ہے۔ یاد رہے ینرگودار میں واقع ذپوروزہے جوہری پلانٹ میں چھ پاور یونٹ ہیں جس میں تین ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے. ۔ یہ یورپ کا سب سے بڑا جوہری توانائی پیدا کرنے والا مرکز ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں