ہومتازہ ترینروس میں شراب اور زنا پر کوڑے ؟

روس میں شراب اور زنا پر کوڑے ؟

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
روس میں روس میں شراب اور زنا کی لت سے چھٹکارے کے لئے اب لگیں گے کوڑے… ہاں ایسا کوئی قانون تو نہیں ، لیکن شراب اور زنا کی لت کو ترک کرنے کے لئے کوڑوں سے علاج کیا جائے گا.
برنول کے ایک رہائشی نے اپنے اوپر کوڑوں سے علاج کا طریقہ آزمایا ہے، ٹی وی پر الیگزینڈر نے ایک سٹوری دیکھی کہ کس طرح سائبیریا میں شراب نوشی کو ترک کرنے میں کوڑوں سےمدد سے مدد لی جارہی ہے۔ اور اپنی پرانی روش سے چھٹکارا پانے کا خواب دیکھنے لگا۔
کوڑوں سے شراب نوشی کی لت سے نجات کے لئےالیگزینڈر نے علاج کروایا، ڈاکٹرپیلپینکو نے بتایا کہ الیگزینڈر کے پاس کم از کم ایک ہفتے کے لیے یہ کوڑے کا علاج “کافی” ہو گا۔ اور مکمل صحت یابی کے لیے اسے اب بھی 3-4 سیشنز کی ضرورت ہوگی۔

الیگزینڈر ک ن ایک ہفتے بعد داکٹر کے پاس دوبارہ پاس آیا۔ اس دوران اس نے ایک قطرہ بھی نہیں پیا۔
“میں ابھی اس کے بارے میں سوچنا نہیں چاہتا،” وہ کہتے ہیں، “مجھے ایسا محسوس نہیں ہوتا۔” سچ پوچھیں تو مجھے عملی طور پر نووسیبرسک سے واپسی کا سفر یاد نہیں ہے۔ مجھے یاد ہے کہ ہم وہاں کیسے گئے، ڈاکٹروں نے میرے ساتھ کیسے کام کیا۔ حقیقی پیشہ ور افراد۔ 20 منٹ میں میں پوری طرح سے کھل گیا۔

جب ڈاکٹر نے کہا: “اب میں تمہیں آخری بار تکلیف دوں گا، اور تم آزاد ہو جاؤ گے،” میں ہنس پڑا۔ یہ کسی قسم کی پراسرار ہنسی تھی۔ میں نے اپنے طور پر سوچا: “مارو، مارو! میں بہرحال بچ جاووں گا!

پورکوتھراپی، یا، جیسا کہ سائنسی طور پر لگتا ہے، دردناک علاج کا طریقہ، تاہم صدائے روس کو پتہ چلا ہے، کہ نووسیبرسک کے سائنسدانوں – طبی ماہر نفسیات جرمن پیلیپینکو اور ڈاکٹر آف میڈیکل سائنسز، نارکوولوجسٹ مرینا چوکھرووا نے نہ صرف شراب نوشی بلکہ زنا کو بھی ترک کرنے کوڑوں سے علاج کا اہم کارنامہ انجام دیا ہے۔ ان ماہرین نے شراب کے رسیا اور زنا کے عادی جنسی مریضوں کیلئے وہی طریقہ علاج ”دریافت“ کرلیا ہے، جو قرآن کریم نے چودہ سو برس قبل ہی بتایا تھا۔ وہ کیا؟ پیٹھ پر کوڑے برسانا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ منشیات کے عادی افراد اور جنسی مریضوں کی پیٹھ پر کوڑے مارنے سے بہت جلد وہ اس لت سے چھٹکارا پالیتے ہیں۔

روسی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ علاج کے تمام طریقوں کی ناکامی کے بعد کوڑے مارنا بہت مفید ثابت ہوا ہے۔ Dr German Pilipenko کا کہنا ہے کہ میں نے اس طریقے سے ایک ہزار سے زائد افراد کا کامیاب علاج کیا ہے۔ یہاں تک کہ بہت سے افراد دور دراز کے ممالک سے بھی میرے پاس علاج کیلئے آنے لگے ہیں۔ اس روسی سائنسدان کا کہنا ہے کہ کوڑے مارنے کی طبی توجیہہ یہ ہے کہ اس سے Endorphins کا مادہ ریلیز ہونے میں مدد ملتی ہے۔ یہی مادہ سعادتمندی کا ذمہ دار ہے، جس سے عادی افراد کو خوشی محسوس ہوتی ہے اور اسے جنسی تعلقات یا منشیات کی عادت سے نجات دلانے میں مدد ملتی ہے۔ جبکہ علم النفس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جسمانی تکلیف سے عادی شخص کو اپنے جرم کا احساس ہوتا ہے۔ یہ طریقہ صدیوں پہلے یورپ کے بعض پادری بھی استعمال کرتے رہے ہیں۔ Novosibirsk Institute of Medicine کے ڈائریکٹر Dr. Sergei Speransky اعتراف کرتے ہیں کہ پیٹھ پر لاٹھی یا کوڑے سے مارنا عادی افراد کیلئے ایک بہترین علاج ہے۔ یہ دماغ کے خاص حصوں کو ایکٹو کرتا ہے اور عادی شخص بسہولت منشیات اور جنسی مرض سے نجات پالیتا ہے۔
قرآن کریم نے شراب نوشی اور زنا کیلئے کوڑوں کی حد مقرر کر رکھی ہے۔ فقہاء اسے جرم کی سزا ہی قرار دیتے رہے ہیں۔ لیکن اب سائنس نے ثابت کر دیا کہ یہ صرف سزا ہی نہیں، بلکہ علاج بھی ہے۔ روس کے طبی مراکز میں ایک بار کوڑے مارنے کی فیس 60 ڈالر وصول کی جاتی ہے۔ لیکن دینِ رحمت میں اس علاج پر ایک پائی بھی وصول نہیں کی جاتی۔ بلکہ کوڑے کا انتظام سرکار کے ذمہ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں