ہومپاکستانسموگ سے نمٹنے کے لئے پاکستان نے چین سے مدد مانگ لی

سموگ سے نمٹنے کے لئے پاکستان نے چین سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان نے سموگ تدارک کیلئے چین کے ماہرین ماحولیات کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا۔

سموگ کے تدارک کیلئے چین کے ماہرین ماحولیات کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

صوبائی وزیر ماحولیات بلال افضل نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ان کے آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں چین کے ماہرینِ ماحولیات کی خدمات سے استفادہ کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیر بلال افضل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سموگ کے دیرپا حل کے لئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، سموگ پر قابو پانے کے لئے ہمیں چین کی حکومت کا تعاون درکار ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں