ہومتازہ ترینازبکستان: ناقص پیٹرول اور دس سال سے پرانی گاڑی چلانے پر پابندی...

ازبکستان: ناقص پیٹرول اور دس سال سے پرانی گاڑی چلانے پر پابندی لگانے کا اعلان

ازبکستان: ناقص پیٹرول اور دس سال سے پرانی گاڑی چلانے پر پابندی لگانے کا اعلان

تاشقند (صداۓ روس)
ازبکستان کے صدرکے ترجمان شیرزود اسدوف نے بتایا کہ صدر شوکت مرزیوئیف نے وزیر اعظم عبداللہ اریپوف کو ہدایت کی کہ وہ ٢٠٢٥ سے ای-٨٠ پٹرول کو مکمل طور پر ترک کرنے کے بارے میں حکمنامہ جاری کریں۔ ہاؤسنگ، تعمیرات، یوٹیلیٹیز، ٹرانسپورٹ اور ماحولیات سے متعلق حکومتی اجلاس میں ازبک صدر نے تاشقند شہر کے لیے مخصوص میکانزم تیار کرنے کا بھی حکم دیا تاکہ بھاری گاڑیوں، ١٠ سال سے زیادہ پرانی گاڑیوں کے ماحولیاتی اثرات کو کم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ ملک میں خالص پیٹرول یورو-٤ معیار سے نیچے ایندھن کا استعمال کرنے پر پابندی لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا.

اس سے قبل ازبک وزارت ماحولیات نے تاشقند میں فضائی آلودگی کے اہم عوامل کا نام دیا: کم معیار کے ایندھن پر چلنے والی گاڑیوں سے اخراج، تھرمل اور پاور پلانٹس میں کوئلے اور ایندھن کے تیل کا استعمال، ماسٹر پلان کے بغیر تعمیراتی کام اور درختوں کی کٹائی جیسے مسئلے کو حل کرنے کے لیے سب سے فوری مجوزہ اقدامات میں سے ناقص ایندھن کے استعمال پر پابندی ہے، خاص طور پرای-٨٠ پٹرول، جو کہ یورو-٤ معیار سے کم ماحولیاتی زمرہ ہے۔

انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں