ہومتازہ ترینکیوبا اور وینزویلا میں جوہری ہتھیار تعینات کرنے چاہئے، روسی ممبر پارلیمنٹ

کیوبا اور وینزویلا میں جوہری ہتھیار تعینات کرنے چاہئے، روسی ممبر پارلیمنٹ

کیوبا اور وینزویلا میں جوہری ہتھیار تعینات کرنے چاہئے، روسی ممبر پارلیمنٹ

ماسکو (صداۓ روس)
قانون ساز الیکسی زووراولیو نے مشورہ دیا ہے کہ واشنگٹن کے اپنے ٹیکٹیکل ہتھیار یورپ منتقل کرنے کے مبینہ منصوبے کے جواب میں روس کو اپنے جوہری ہتھیاروں کو امریکہ کے قریب “دوستانہ ممالک” میں تعینات کرنا چاہیے. ان کا یہ بیان ٹیلی گراف کی ہفتہ کو رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے کہ جس میں امریکہ ١٥ سالوں میں پہلی بار برطانیہ میں اپنے جوہری ہتھیاروں کو تعینات کرنے کا ارادہ کر رہا ہے، تاکہ روس کی طرف سے ممکنہ طور پر بڑھتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے۔

ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں الیکسی زووراولیو جو روسی پارلیمانی دفاعی کمیٹی کے پہلے نائب چیئرمین اور روڈینا (مدر لینڈ) پارٹی کے رہنما ہیں، نے نشاندہی کی کہ برطانیہ کے پاس اپنے جوہری ہتھیار ہیں، اور یہ کہ امریکہ نے پہلے ہی روس کے قریب کئی یورپی ممالک میں اپنے جوہری ہتھیاروں کو تعینات کر دیا ہے۔ لہذا اس بات کا امکان نہیں ہے کہ برطانیہ میں جوہری ہتھیاروں کی اضافی تعیناتی کا فوجی سیاسی منظر نامے پر کوئی اثر پڑے گا. روسی سیاست دان نے مشورہ دیا کہ ماسکو کو اپنے جوہری ہتھیاروں کو امریکہ کے قریب تعینات کرنے پر غور کرنا چاہیے اور انہیں کیوبا وینزویلا اور نکاراگوا جیسے دوست ممالک میں بھیجنا چاہیے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

96 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں