ہومشوبزبھارتی اداکارہ نے سگنل پر بھکاری کو چندہ دینے سے انکار کیا...

بھارتی اداکارہ نے سگنل پر بھکاری کو چندہ دینے سے انکار کیا تو اس نے کیا کہا؟ سن کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

ممبئی (صداۓ روس)
بھارتی ڈراموں میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ حنا خان نے انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آئے انوکھے واقعے کو شئیر کیا ہے، جس میں گدارگر کی ڈیمانڈ نے انہیں پریشان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حنا خان کا کہنا تھا کہ ’تو آج، میں روڈ پر سگنل کی ہری بتی جلنے کی منتظر تھی، ایک شخص نے میری گاڑی کی کھڑکی پر دستک دی، کہا کہ میڈم کیا آپ میری پیسوں سے کچھ مدد کر سکتی ہیں؟‘جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’اس وقت میرے پاس کیش نہیں ہے، لیکن وہ بضد تھا کہ بونی نہیں ہوئی ہے صبح سے اور میرے چھوٹے چھوٹے بہن بھائی گھر پر ہیں۔جس پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے معاف کردو، میرے پاس کیش بالکل بھی نہیں ہے۔

جس پر بھکاری نے مشورہ دیتے ہوئے اداکارہ سے کہا کہ تو میڈم گوگل پے کر دو، میں آپ کو اپنا گوگل پے نمبر دے سکتا ہوں۔اداکارہ نے یہ الفاظ سنتے ہی حیرانی کا اظہار کیا اور سکتے میں چلی گئیں، بھکاری کا کہنا تھا کہ میڈم ایک ہفتے کا راشن پانی کے حساب سے گوگل پے کرنا۔اداکارہ نے کہا کہ اس واقعے نے مجھے حیران کر دیا ہے، اب کیا ہی بولوں؟ ڈیجیٹل انڈیا بہترین دکھ رہا ہے۔

واضح رہے بھارتی اداکارہ حنا خان اب بھارت میں گھریلو بہو کے طور پر جانی جاتی ہیں، اس کی بڑی وجہ یہ ہے اداکارہ مقبول ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ میں گھریلو بہو کا کردار نبھا چکی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

29 تبصرے

  1. Howdy I am so grateful I found your website, I really found you by error, while I was researching on Askjeeve for something else, Anyways I am here now and would just like to say thank you for a marvelous post and a all round entertaining blog (I also love the theme/design), I don’t have time to look over it all at the moment but I have bookmarked it and also added in your RSS feeds, so when I have time I will be back to read much more, Please do keep up the excellent job.

  2. Oh my goodness! an amazing article dude. Thank you Nevertheless I’m experiencing situation with ur rss . Don’t know why Unable to subscribe to it. Is there anyone getting equivalent rss downside? Anybody who is aware of kindly respond. Thnkx

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں