ہومپاکستانشاہد آفریدی پر تنقید کا معاملہ طول پکڑ گیا ، پی ٹی...

شاہد آفریدی پر تنقید کا معاملہ طول پکڑ گیا ، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم اور رہنما آمنے سامنے آ گئے

لاہور (صداۓ روس)
سابق کرکٹر شاہد آفریدی پر تنقید کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سوشل میڈیا ٹیم آمنے سامنے آگئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیمز پر پروپیگنڈے کا الزام لگا دیا جبکہ علی محمد خان بھی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے رویے سے نالاں ہیں۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیموں سےگزارش ہے کہ شاہد آفریدی سےمتعلق اچھی باتیں کریں۔انہوں نے کہا کہ ذاتی طورپر تصدیق کرتاہوں کہ شاہدآفریدی کےخلاف مہم جھوٹی اور فضول ہے۔

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے بھی کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہد آفریدی دونوں قومی ہیروز ہیں، شاہد آفریدی نے ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کو ہیرو مانا ہے اور بارہا اظہار بھی کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کی کوئی بات مناسب نہ بھی لگے تو وہ ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔

شیر افضل مروت کے شاہد آفریدی سے متعلق بیان پرپی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اظہر مشوانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’مروت صاحب! آپ کا یہ جملہ قابل مذمت ہے اور فوری طور پر ڈیلیٹ کرنا چاہیے، سوشل میڈیا پر پارٹی کی اندرونی باتوں کے جواب نہ دیا کریں اور نہ ہی کمنٹ کیا کریں‘۔اظہر مشوانی نے کہا کہ شیر افضل مروت! آپ ایسے عمل سے گریز کریں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں