ہومپاکستانفیصل آباد: پتنگ کی ڈور لاکر دینے اور بیچنے والے دیگر چار...

فیصل آباد: پتنگ کی ڈور لاکر دینے اور بیچنے والے دیگر چار افراد کوبھی گرفتار کر لیا،سی پی او

فیصل آباد (صداۓ روس)
فیصل آباد پولیس نے پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے والے محمد آصف اشفاق کی قاتل ڈور کے مالک کو تلاش کر کے گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سی پی او فیصل آباد محمد علی ضیا نے اس سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان آصف کی پتنگ کی ڈور سے ہونے والی موت کے المناک واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کےلئے48 گھنٹوں کا وقت دیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کے پاس ایک ڈور کے علاوہ کوئی سراغ نہیں تھا تاہم پولیس تفتیش کے دوران وقوعہ کے قریب ایک چھت پر پتنگ بازی کرنے والے عابد نامی شخص کو تلاش کیا گیا جس نے حراست میں لئے جانے کے بعد اقرار جرم کر لیا کہ اس کی پتنگ کی ڈور سے ہی آصف کی موت واقع ہو ئی جس پر وہ خود بھی بہت پریشان تھا۔

سی پی او فیصل آباد کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر اسے دھاتی ڈور لا کر دینے والے اور فروخت کرنے والے دیگر چار افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ تین روز قبل فیصل آباد کے ڈجکوٹ روڈ پر موٹرسائیکل سوار آصف گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں