ہومانٹرنیشنلتسلیم کرتے ہیں روسی افواج خارکوف کے قریب فتوحات حاصل کر رہی...

تسلیم کرتے ہیں روسی افواج خارکوف کے قریب فتوحات حاصل کر رہی ہیں، پینٹاگون

تسلیم کرتے ہیں روسی افواج خارکوف کے قریب فتوحات حاصل کر رہی ہیں، پینٹاگون

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائیڈر نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکی محکمہ دفاع کا خیال ہے کہ روسی افواج لائن آف انگیجمنٹ کے خارکوف سیکٹر کے قریب پیش قدمی کر رہی ہیں۔پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی اطلاعات ہیں کہ روسی فوج خارکوف ریجن میں تیزی سے فتوحات حاصل کر رہی ہے. امریکی فضائیہ کے میجر جنرل نے پوچھے جانے والے ایک سوال کہ خصوصی فوجی آپریشن میں کتنے روسی فوجی شامل ہیں؟ کے جواب میں کہا کہ اس حوالے سے میرے پاس بتانے کے لئے کوئی مخصوص نمبر نہیں ہے، مگر یہ ہم جانتے ہیں کہ یوکرین کے اندر دسیوں ہزار روسی فوجی موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا خارکوف کے قریب یقیناً روسی فوج ایک نئے سرے سے حملہ کر رہی ہے، جس سے کچھ چھوٹے فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب کیف نے اعتراف کیا کہ خارکوف کے علاقے میں حالات یوکرائنی فوجیوں کے لیے انتہائی کشیدہ ہیں۔ یوکرین کے جنرل اسٹاف نے 14 مئی کو اعلان کیا کہ کیف فورسز کو وولچانسک اور لوکیانسی کے قریب زیادہ محفوظ پوزیشنوں پر منتقل ہونا پڑے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل