ہومتازہ ترینروس سے کسی بھی قسم کی بات چیت نہیں کی جائے گی،...

روس سے کسی بھی قسم کی بات چیت نہیں کی جائے گی، یوکرینی صدر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یوکرین روس کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے حالیہ میڈیا رپورٹس کی بھی تردید کی کہ کیف کے مغربی حمایتی یوکرین کو مذاکرات میں شامل ہونے پر زور دے رہے ہیں۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اب یورپی یونین، امریکی رہنما، اور ہمارے اتحادی ممالک میں سے کوئی بھی ہم پر روس کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے، اس سے بات کرنے یا اس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے معاملے میں دباؤ نہیں ڈال رہا ہے۔

زیلنسکی نے مزید کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ آخر ایسی رپورٹیں کون شائع کرتا ہے؟ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ انھیں یہ تاثر ملا ہے کہ یوکرائنی میڈیا اور خود یوکرین کے لوگ روس کے ساتھ ممکنہ بات چیت کے خیال کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں اور مغربی ممالک کی جانب سے مبینہ طور پر کیف کو اس طرح کے فیصلے کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ یوکرینی صدر نے اس حوالے سے کہا کہ وہ یوکرینی معاشرے میں اس طرح کے جذبات پیدا ہونے سے بہت حیران ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں