خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے غیرملکی شہریوں سے شادی پر پابندی

Couple Couple

اسلام آباد (صداۓ روس)

خیبر پختونخوا حکومت نے سول سروس قواعد میں ترمیم کرتے ہوئے سرکاری ملازمین پر غیر ملکی شہریوں سے شادی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ صوبائی اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ اعلامیے کے مطابق سول سرونٹس قواعد میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت سرکاری ملازمین اب غیر ملکی شہریوں سے شادی نہیں کر سکیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے قوانین کے نفاذ کے بعد تمام سرکاری ملازمین ان پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔ تاہم اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بعض مخصوص حالات میں استثنیٰ دیا جا سکتا ہے، خاص طور پر ایسے معاملات میں جہاں غیر ملکی شہری کو وفاقی حکومت کی جانب سے منظور یا تسلیم کیا گیا ہو۔ ایسی صورت میں مقررہ شرائط کے تحت شادی کی اجازت دی جا سکتی ہے۔