شی جن پنگ سے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی درخواست کی، ٹرمپ

Trump Trump

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھ کر ایران کو ہتھیار فراہم نہ کرنے کی درخواست کی، جس پر چینی قیادت نے جواب دیا کہ بیجنگ تہران کو اسلحہ فراہم نہیں کر رہا۔ میڈیا انٹرویو میں ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے ذاتی طور پر خط لکھ کر چین سے یہ مطالبہ کیا تھا، جس کے جواب میں شی جن پنگ نے یقین دہانی کروائی کہ چین ایران کو ہتھیار نہیں دے رہا۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی ملک ایران کو ہتھیار فراہم کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت معاشی اقدامات کیے جا سکتے ہیں، جن میں بھاری محصولات عائد کرنا بھی شامل ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ایران سے متعلق جاری کشیدگی کے باوجود وہ توقع نہیں رکھتے کہ عالمی تیل منڈی میں بڑی تبدیلی آئے گی یا چین کے ساتھ ان کی آئندہ ملاقات متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چین کو توانائی کی ضرورت ہے جبکہ امریکا اس حوالے سے خود کفیل ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کے حوالے سے عالمی سطح پر سفارتی اور عسکری کشیدگی برقرار ہے اور بڑی طاقتیں اس معاملے میں محتاط حکمت عملی اختیار کر رہی ہیں۔