آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کرنے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں، پینٹاگون

Strait of Hormuz Strait of Hormuz

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کے مطابق آبنائے ہرمز سے سمندری بارودی سرنگیں صاف کرنے میں تقریباً چھ ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ یہ بات ایک خفیہ اجلاس کے دوران امریکی حکام کی جانب سے قانون سازوں کو دی گئی بریفنگ میں سامنے آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بریفنگ میں Strait of Hormuz کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، تاہم اجلاس میں شریک اراکین کو جنگی اخراجات، حکمت عملی اور مقاصد کے حوالے سے مکمل وضاحت فراہم نہیں کی جا سکی۔ اجلاس کے بعد بعض قانون سازوں کا کہنا تھا کہ انہیں جوابات سے زیادہ سوالات ملے ہیں۔ بریفنگ کے دوران ایران کے خلاف جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایک اسکول پر ہونے والے حملے کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا، جس میں تقریباً 165 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں زیادہ تر کم عمر طالبات شامل تھیں۔ تاہم اس واقعے سے متعلق بھی واضح جواب فراہم نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے نہایت اہم سمندری گزرگاہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔