ایران کے خلاف جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے، صدر ٹرمپ

Nuclear Attack Nuclear Attack

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال نہیں کیے جائیں گے اور ایسے ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ “میں کیوں ایٹمی ہتھیار استعمال کروں گا؟ ہم نے روایتی جنگ کے ذریعے ہی انہیں شکست دی ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ ایک مضبوط اور دیرپا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق معاہدہ فوری طور پر بھی ممکن ہے، تاہم وہ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو طویل مدت تک برقرار رہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مستقل امن معاہدے کے لیے وقت درکار ہے اور انہیں جلد بازی میں فیصلہ کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے دوران ایران نے ممکنہ طور پر اپنی عسکری تیاریوں میں کچھ اضافہ کیا ہوگا، تاہم امریکی فوج ایک دن میں اس صلاحیت کو ختم کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔