ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہم سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ اس دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، عالمی امن اور دیگر اہم بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین امریکا کے ساتھ برابری، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
چین روانگی سے قبل واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایران جنگ کے معاملے پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ایران کے معاملے پر چینی صدر کی مدد کی ضرورت ہے۔
دورہ چین سے قبل ٹرمپ نے پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مذاکراتی عمل میں شاندار کردار ادا کر رہا ہے اور فیلڈ مارشل بہترین شخصیت ہیں۔