لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 43 ڈگری تک پہنچ گیا

Hot weather Hot weather

اسلام آباد (صداۓ روس)

شہر لاہور اور صوبہ پنجاب میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شدید گرمی کا سلسلہ برقرار رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند دنوں تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ تاہم 19 مئی کے بعد ہواؤں اور بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت میں تھوڑی کمی آ سکتی ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نہ نکلیں، پانی زیادہ استعمال کریں اور گرمی کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے مناسب تدابیر اپنائیں۔