روس کو یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت پر اعتراض نہیں، صدر پوتن

Putin Putin

ماسکو (صداۓ روس)

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس کو یوکرین کی یورپی انضمام یا یورپی یونین میں شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم ماسکو یورپی یونین کے ایک فوجی اتحاد میں تبدیل ہونے کی مخالفت کرتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹاس کے زیرِ اہتمام دنیا کی بڑی نیوز ایجنسیوں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران صدر پوتن نے کہا کہ جرمن چانسلر Friedrich Merz کی جانب سے یوکرین کو یورپی یونین کا ایسوسی ایٹ رکن بنانے سمیت مختلف تجاویز پیش کی گئی ہیں، لیکن یہ معاملہ روس کے لیے تشویش کا باعث نہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کو یوکرین کی کسی بھی قسم کی اقتصادی یا تجارتی یورپی انضمام پر اعتراض نہیں اور اگر کیف یورپی یونین کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے تو یہ اس کا حق ہے۔

صدر پوتن نے تاہم زور دیا کہ روس یورپی یونین کو ایک فوجی بلاک میں تبدیل کیے جانے کے خلاف ہے۔ ان کے بقول اگر یورپی یونین عسکری اتحاد کی شکل اختیار کرتی ہے تو یہ روس کی سلامتی کے حوالے سے تشویش پیدا کرے گا۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ اقتصادی تعاون اور علاقائی انضمام ایک الگ معاملہ ہے، جبکہ فوجی توسیع اور عسکری اتحادوں کا قیام خطے کے استحکام پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔