یوکرین کی بڑی فوجی یونٹ کے کمانڈر گولی لگنے سے ہلاک

Ukrainian soldiers dead body Ukrainian soldiers dead body

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

یوکرین کی 154ویں الگ مکینیزڈ بریگیڈ کے کمانڈر کرنل ولادیمیر کونونکوف گولی لگنے کے زخم کے ساتھ مردہ حالت میں ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق کونونکوف کی لاش اتوار کو برآمد ہوئی۔ ابتدا میں آپریشنل کمانڈ ساؤتھ نے کہا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں تشدد کے آثار نہیں ملے، تاہم بعد میں پولیس نے گولی لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے قتل کی تفتیش شروع کر دی۔ یہ بریگیڈ ستمبر 2023 میں تشکیل دی گئی تھی اور اس نے بنیادی طور پر خارکیف ریجن اور دونباس میں لڑائی کی۔ یہ کراسنوآرمیسک (پوکرووسک) کی لڑائی میں حصہ لے چکی تھی جو دسمبر 2025 میں روس کے قبضے میں آ گیا۔