ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کی سابق امریکی سفیر اولہ سٹیفانیشینا کے خلاف انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جہاں کیف میں ہائی اینٹی کرپشن کورٹ میں اس معاملے کی سماعت ہوئی۔ یوکرین کی سرکاری براڈکاسٹر کے مطابق نیشنل اینٹی کرپشن بیورو اور اسپیشلائزڈ اینٹی کرپشن پراسیکیوٹر آفس نے سٹیفانیشینا کو 5 اگست کو ایک نیا نوٹس آف سسپیشن پیش کیا۔ ان پر دو اپارٹمنٹس اور اصلاحات کے لیے استعمال ہونے والی نقد رقم، ہوائی ٹکٹوں اور ایک اور اپارٹمنٹ کے کرایے کی نشاندہی نہ کرنے کا الزام ہے، جبکہ اپنے ماتحت ایک ملازم کی گاڑی کا استعمال بھی ظاہر نہیں کیا۔
سٹیفانیشینا نے فیس بک پر ایک بیان میں کہا کہ وہ اس تحقیقات کو پرسکون اور غیر ضروری جذبات کے بغیر دیکھ رہی ہیں اور کہا کہ کوئی بھی طریقہ کار قانون نافذ کرنے والے نظام کا حصہ ہے اور جرم ثابت کرنے کے مترادف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے موقف کا پرسکون اور قانونی طریقے سے دفاع کریں گی۔ صدر زیلنسکی نے 3 اگست کو ایک صدارتی فرمان کے ذریعے سٹیفانیشینا کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا، جس میں اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ان کی واشنگٹن سے واپسی کو کابینہ میں تبدیلی کا محرک سمجھا جا رہا ہے۔