ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن چین میں ہونے والے ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کے سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر سکتے ہیں، اگر اس کا موقع پیدا ہوا تو۔ کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے ویستی کے صحافی پاویل زاروبن کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ یوری اوشاکوف کے مطابق دونوں رہنماؤں کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے اور روسی وفد پوتن کی دیگر رہنماؤں کے ساتھ علیحدہ ملاقاتوں کا انتظام کرنے کی کوشش کرے گا، جن میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موقع پیدا ہوا تو روسی صدر امریکی صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔ اوشاکوف نے مزید واضح کیا کہ اگر پوتن اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوتی ہے تو دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت کا موضوع اور دائرہ کار اس بات پر منحصر ہوگا کہ ملاقات کتنے وقت تک جاری رہتی ہے۔