سری لنکن فوج کی روسی ہتھیاروں کے استعمال میں دلچسپی

Sri Lankan military Sri Lankan military

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

روسی اور سری لنکن افواج کی مشترکہ فوجی مشق ’’وولورین ٹریل 2026‘‘ کے دوران سری لنکن فوجی اہلکاروں نے روسی ہتھیاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ سری لنکن مسلح افواج کے ایک افسر شہان وجے سنگھے نے اس حوالے سے بتایا کہ فوجی اہلکار روسی ہتھیاروں کے استعمال اور انہیں درست طریقے سے چلانے کا طریقہ سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکن فوجی صبح سے رات تک روسی ہتھیاروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور انہیں استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور نئی معلومات حاصل کرکے خوش ہیں۔ ان کے مطابق روسی اے کے-12 خودکار رائفل نے سری لنکن فوجی اہلکاروں کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کی۔

روس اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’’وولورین ٹریل 2026‘‘ 22 سے 27 ستمبر تک روس کے پریمورسکی خطے میں منعقد ہوئی۔ مشق کے دوران خصوصی دستوں نے غیر قانونی مسلح گروہوں کے خاتمے کے لیے مشترکہ کارروائیوں کی مشق کی، جس میں نگرانی اور حملہ کرنے والے بغیر پائلٹ فضائی طیاروں کا بھی فعال استعمال کیا گیا۔ مشترکہ مشق کے موقع پر دونوں ممالک کے فوجی دستوں کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔