ایران جنگ: ہتھیاروں کی کمی، ٹرمپ نے پینٹاگون کی رپورٹ جھوٹی قرار دے دی

Trump Trump

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پینٹاگون کی گولہ بارود کی قلت سے متعلق سرکاری رپورٹ محض “جعلی خبر” ہے۔ ٹائم میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں کہوں گا کہ یہ زیادہ تر جعلی خبر تھی۔ ستمبر میں پینٹاگون کے انسپکٹر جنرل نے آپریشن ایپک فیوری سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ واشنگٹن نے 28 فروری سے 29 جون کے دوران 33.4 ارب ڈالر خرچ کیے۔ گولہ بارود پر اخراجات کا تخمینہ 22.3 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ آپریشن ایپک فیوری میں گولہ بارود کے استعمال نے اسٹریٹجک ذخائر میں کمی پیدا کی ہے اور گولہ بارود کی دوبارہ فراہمی کے لیے صنعتی بنیاد میں رکاوٹوں کو ظاہر کیا ہے۔